ومبلڈن: بوپنا-ایبڈن کی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی

تاثیر۴      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن، 4 جولائی: ہندوستان کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن نے ولندیزی جوڑی رابن ہاس اور سینڈر آرینڈز کو شکست دے کر ومبلڈن مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے۔آسٹریلین اوپن چیمپئن بوپنا ایبڈن نے بارش کی رکاوٹ کے باوجود ایک گھنٹہ 11 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں اپنے ڈچ حریف کو 5-7، 4-6 سے شکست دی۔
بوپنا اور ایبڈن کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں جرمن جوڑی ہینڈرک جیبنس اور کونسٹنٹن فرنٹزن سے ہوگا۔تاہم، سمیت ناگل کی مہم بدھ کو اس وقت ختم ہوگئی جب وہ اپنے سربیا کے ساتھی دوسان لاجووچ کے ساتھ مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کا میچ ہار گئے۔ اس جوڑی کو اسپین کے پیڈرو مارٹنیز اور جیوم منار نے 2-6، 2-6 سے شکست دی۔اس سے قبل، ناگال کو ومبلڈن میں اپنے پہلے مین ڈرا میں پہلے راؤنڈ میں مردوں کے سنگلز سے باہر ہونا پڑا تھا۔