ومبلڈن: ہولگر رون کو شکست دے کر 15ویں بار کوارٹر فائنل میں پہنچے جوکووچ

تاثیر۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن، 9 جولائی: سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے پیر کو ڈنمارک کے ہولگر رون کو 3-6، 4-6، 2-6 سے شکست دے کر 15ویں بار ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ 24 بار کے گرینڈ سلیم چیمپیئن جوکووچ نے رون کو ایک زوردار دھچکا دیا اور لگاتار 12 پوائنٹس لے کر ابتدائی سیٹ میں 0-3 کی برتری حاصل کر لی۔
21 سالہ رون سات بار کے ومبلڈن چیمپئن کا مقابلہ کرنے کے لیے بمشکل اپنے کھیل کو بڑھا سکے اور گزشتہ سال کی طرح آل انگلینڈ کلب میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
37 سالہ جوکووچ نے جیت کے بعد کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ ہولگر نے اپنے بہترین کے قریب بھی کھیلا۔ یہ ان کے لیے ایک مشکل آغاز تھا۔جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان ہوگئے‘‘
اگلے راونڈ میں جوکووچ کا مقابلہ ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔ آسٹریلوی کھلاڑی مینور نے فرانس کے آرتھر فلز کو 2-6، 4-6، 3-6 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں امریکہ کے تجربہ کار ٹیلر فرٹز نے دو سیٹوں سے کم بیک کرتے ہوئے الیگزینڈر زیویریو کو 6-4، 7-6 (4)، 4-6، 6-7 (3)، 3-6 سے شکست دی۔
خواتین کے سنگلز میں گزشتہ سال کی سیمی فائنلسٹ یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا نے چین کی وانگ ڑینیو کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں 2-6، 1-6 سے شکست دی۔ 29 سالہ سویٹولینا کا کوارٹر فائنل میں 2022 کی ومبلڈن چیمپئن قازقستان کی ایلینا ریباکینا سے مقابلہ ہوگا۔