ونچیت بہوجن اگھاڑی لیڈر وسنت مورے شیو سینا( یو بی ٹی) میں شامل

تاثیر۹  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 9 جولائی :  ونچیت بہوجن اگھاڑی لیڈر وسنت مورے کئی پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ منگل کو  شیو سینا(ادھو بال ٹھاکرے گروپ) میں شامل ہوگئے۔ شیوسینا یو بی ٹی کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پارٹی میں انھیں مزید عزت دی جائے گی۔ مورے نے شیو سینا کے ساتھ سیاست شروع کی۔ جب راج ٹھاکرے شیو سینا سے الگ ہوئے تو وسنت مورے نے بھی شیو سینا چھوڑ کر راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نو نرمان سینا میں شمولیت اختیار کر لی۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کے بعد، مور نے راج ٹھاکرے کو چھوڑ دیا اور پرکاش امبیڈکر کی پارٹی ونچیت بہوجن اگھاڑی میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے ونچیت بہوجن اگھاڑی کے ٹکٹ پر پونے لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑا لیکن ہار گئے۔ شیو سینا یو بی ٹی میں شامل ہونے کے بعد مورے نے کہا کہ وہ گھر واپس آگئے ہیں۔ پارٹی صدر جو بھی ذمہ داری سونپیں گے وہ اسےنبھایں گے۔اس موقع پر آدتیہ ٹھاکرے، سنجے راوت اور دیگر لیڈران موجود تھے۔