وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی رومانوی کیمسٹری کی جم کرتعریف کر رہے ہیں مداح

تاثیر۸  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ،8 جولائی :وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی فلم’ بیڈ نیوز‘ جلد آنے والی ہے۔ ایک رومانٹک کامیڈی کے ساتھ فلم میں وکی کوشل کا گانا’ توبہ- توبہ‘ کافی شاندار ہے۔ فلم میں پنجابی اداکار ایمی ورک بھی ہیں۔ فلم میں کافی کامیڈی ہے اور فلم کا ایک اور گانے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ، گانے میں ترپتی اور وکی بولڈ پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔
’ توبہ توبہ‘ گانے کے بعد اب وکی کوشل بولڈ اور سیکسی اوتار میں نظر آئیں گے۔ ترپتی ڈمری کے ساتھ انہوں نے واقعی آگ لگا دی ہے۔ حال ہی میں دونوں نے فلم کے ایک اور گانے ’جانم‘ کا پہلا لک شیئر کیا ہے۔ اس میں ترپتی نیلی بکنی میں کافی ہاٹ لگ رہی ہیں۔ وکی کا شرٹ لیس اوتار بھی ایسا ہی ہے۔ گانا کل یعنی 9 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔ فرسٹ لک اتنا رومانٹک ہے کہ اب ہر کوئی اسے لیکر پرجوش ہے۔
گانے کے اس پوسٹر کو دیکھنے کے بعد مداحوں نے کمنٹس میں وکی کوشل کا مذاق اڑایا ہے۔کیا آپ کٹریناکیف سے نہیں ڈرتے ؟ اس پوسٹ پر ایسے ہی دلچسپ تبصرے کئے گئے ہیں۔دھرما پروڈکشن کی فلم’ بیڈ نیوز‘ 19 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ترپتی ڈمری حمل سے ہیں،لیکن ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بچے کے دو باپ ہیں۔ ٹریلر میں ہی زبردست کامیڈی ہے اس لیے فلم بھی مزے دار ہونے والی ہے۔ ٹریلر سے وکی کوشل کا انداز سبھی کو پسند آیا۔