ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ بنیں گے گوتم گمبھیر

تاثیر۷      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،07جولائی :ٹی ۔20ورلڈ کپ 2024کا اختتام ہو چکا ہے اور چمپئن ٹیم انڈیا نے بھی اس کا زور دار انداز میں جشن منایا ۔ کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہل دراوڈ کی جوڑی نے گیارہ سال کے آئی سی سی ٹرافی نہ جیت پانے کی خوشک سالی کو ختم کیا۔ حالانکہ اب دراوڈ کی مدت کار ختم ہو چکی ہ اور جلد ہی ٹیم انڈیا کو نئے کوچ کا اعلان ہو سکتا ہے۔ اس عہدے کی دعویداری کے لئے سب سے آگے سابق ہندوستانی اوپنر اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے مینٹر گوتم گمبھیر کا نام چل رہا ہے وہیں ان کو ٹکر دینے کے لئے سابق بھارتی کھلاڑی ڈبلیو وی رمن بھی ریس میں ہیں۔ ان دونوں کا ہی پچھلے مہینے انٹر ویو ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ گوتم گمبھیر نے ایڈن گارڈن میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس سے وداعی لینے کا اعلان کے لئے ایک فیئر ویل ویڈیو شوٹ کیا اور اسی سلسلے میں وہ جمعہ کو اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اس کی تصدیق کرکٹ ایسو سی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے ایک افسر نے کی ۔ سی اے بی کے افسر نے بتایا کہ گمبھیر نے فیئر ویل ویڈیو شو کر لیا ہے اور یہ چھوٹی سطح پر پروگرام تھا لیکن گمبھیر ایک پیغام کے ساتھ اپنے مداحوں کو الوداع کہنا چاہتے تھ اور اسی لئے انہوں نے ایڈن گارڈن میں ایک ویڈیو شوٹ کیا۔ گوتم گمبھیر کے ویڈیو کو ان کی ٹیم کے ذریعہ شوٹ کیا گیا ہے اس میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ویڈیو مبینہ طور پر کے کے آر میں گمبھیر کے سفر کو دکھائے گا جس میں ٹیم کے مینٹر کے طور پر آئی پی ایل 2024سیزن میں ان کا حالیہ مدت کار بھی شامل ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو کو گمبھیر کی ٹیم انڈیا کے نئے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔