پاکستانی ایجنسیوں نے عمران کی پارٹی پر ڈھایا قہر، پی ٹی آئی کے چار ارکان کا اغوا کیا

تاثیر۲۱  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لاہور، 20 جولائی : خفیہ ایجنسیوں نے جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پر نیا قہر ڈھایا ہے۔ ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میڈیا ونگ کے چار ارکان کو خفیہ اداروں نے حراست میں لے لیا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ اور انٹرنیٹ میڈیا ٹیم کے تین دیگر ارکان کو ہفتے کی صبح اغوا کیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جنجوعہ کو سادہ کپڑوں میںآئے لوگوں کے ذریعہ حراست میں لیتے ہوئے دیکھا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کی انٹرنیٹ میڈیا ٹیم پر گزشتہ دو ہفتوں میں شدید حملہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے اعلیٰ عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم شہباز حکومت کو میڈیا برانچ کے لاپتہ افراد کی رہائی کا حکم دے۔ پی ٹی آئی نے اپنی میڈیا ٹیم اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے نام جاری کیے ہیں جنہیں پولیس یا انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اغوا کیا ہے۔