پاکستان کے چیف سلیکٹر نے بھارت کے خلاف آسان سا کیچ کیا ڈراپ،سوشل میڈیا پر اڑا مذاق

تاثیر۷      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،07جولائی:انگلینڈ میں ان دنوں ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس میں دنیا بھر کے سابق قد آور کرکٹر حصہ لے رہے ہیں ۔ ہفتہ کو اس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستان کی ٹیم نے کافی شاندار جیت حاصل کی ۔ حالانکہ اس دوران پی سی بی کے موجود چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ایک آسان سا کیچ ڈراپ کر دیا اور اس کے لئے ان کی کافی تنقید ہو رہی ہے۔وہاب ریاض اس وقت پاکستان کے چیف سلیکٹر ہیں اور ٹی ۔20ورلڈ کپ میں ٹیم کے سینئر منیجر بھی تھے۔ حالانکہ ٹی ۔20ورلڈ کپ کے بعد وہ اس وقت پاکستان ٹیم کے لئے ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس میں کھیل رہے ہیں۔ ان کی گیند بازی تو بھارت کے خلاف اچھی رہی لیکن فلڈلنگ اتنی اچھی نہیں رہی۔
بھارت کی اننگ کے آخری اوور میں انوریت سنگھ نے ہوا میں ایک شاٹ کھیلا اور گیند سیدھے ہوا میں چلی گئی ۔وہاب ریاض کے لئے یہ آسان سا کیچ تھا لیکن وہ اسے پکڑ نہیں پائے ان کے کیچ ڈراپ کر دیا ۔ حالانکہ تب تک پاکستان کی ٹیم مقابلہ جیت چکی تھی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق اڑایا گیا اور ٹرول کیا گیا۔