پربھاس کی فلم’ کالکی 2898 اے ڈی‘ نے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا

تاثیر۸  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 8 جولائی: فلم ’ کالکی 2898 اے ڈی‘ باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم نے چار دنوں میں زبردست منافع کما کر کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس میں پربھاس ، امیتابھ بچن اور دیپیکا پادوکون نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔پربھاس کی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کو لے کر ناظرین میں کافی جوش تھا۔ ٹیزر اور ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار تھا۔ فلم بالآخر ریلیز ہو گئی ہے اور شائقین اسے دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ اب ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کی ریلیز کے 11ویں دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
باکس آفس ٹریکر سیکلنک کے مطابق’ کالکی 2898 اے ڈی‘ نے اپنی ریلیز کے 11ویں دن 41.3 کروڑ روپے کا بزنس کیا ، جس سے باکس آفس پر اس کا کل کلیکشن 507 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس میں سے فلم نے صرف ہندی میں 211.9 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ 600 کروڑ کے بجٹ سے بنی اس فلم کو ہندی ، تامل ، تیلگو ، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔
سیکلنک کے مطابق ’ کالکی 2898 اے ڈی‘ نے ریلیز کے پہلے دن مجموعی طور پر 95 کروڑ روپے کمائے۔ اس نے ریلیز کے دوسرے دن ملک بھر میں 54 کروڑ روپے اکٹھے کئے۔ تیسرے دن 64.5 کروڑ روپے ، چوتھے دن 84 کروڑ روپے ، پانچویں دن 34.6 کروڑ روپے ، چھٹے دن 27.05 کروڑ روپے ، ساتویں دن 22.7 کروڑ روپے ، آٹھویں دن 22.25 کروڑ روپے ، 9 ویں دن 17.25 کروڑ روپے ، 10 ویں دن 34.45 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔