پورینی سے اسٹیشن جانے والی سڑک کاایم ایل اے کے ہاتھوں افتتاح

تاثیر۱۰  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہرسہ(سالک کوثر امام)سمری بختیارپور اسمبلی حلقہ کے تحت مبارک پور پنچایت حلقہ کے پورینی گاؤں سے سمری بختیارپور اسٹیشن کے دکھنی ریلوے پھاٹک تک جانے والی سڑک کاآج مقامی ایم ایل اے چودھری یوسف صلاح الدین نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ پورینی گاؤں سے ریلوے کے پل تک سڑک کی تعمیر ہو چکی تھی ، اس کے آگے سے ریلوے پھاٹک تک تقریباپندرہ سو فٹ کی دوری تک سڑک کی تعمیر نہیں ہوپائی تھی ، ایم ایل اے موصوف کی کوششوں سے وزیراعلی علاقائی ترقیاتی اسکیم کے تحت چودہ لاکھ اکانوے ہزارسات سو روپے کی لاگت سےریلوے کے پل کے سامنے سے تقریباساڑھے سو فٹ کی دوری تک سڑک کی تعمیر مکمل ہوئی جس کاافتتاح ایم ایل اے موصوف کے ہاتھوں آج عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے یوسف صلاح الدین نے کہاکہ مجھے یاد ہے ، اسمبلی الیکشن کی شب ہی ماسٹرشاہدعلی صاحب کی وفات ہوگئی تھی، اس موقع پرہم لوگ ان کے گھر پہنچے تھے تو مقامی لوگوں نے اس سڑک کی مانگ رکھی تھی، میں نے ان سے وعدہ کیاتھا کہ جیتنے کے بعد اس سڑک کی تعمیرضرورکرواؤں گا۔ آج وہ وعدہ پوراہوگیاہے، اس سڑک کابقیہ حصہ بھی جلدبن کرتیارہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میرے اسمبلی حلقے کی تینتالیس بڑی سڑکوں کی تعمیرجلدشروع ہونے والی ہے، ان سڑکوں کی منظوری مل گئی ہے۔ان سڑکوں کے بن جانے سے سڑک کے معاملے میں سمری بختیارپور ایک مثالی علاقہ شمارہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح تعلیم ہے، اس کے لیے ہم نے ڈگری کالج کی منظوری کروائی ، اس کے لیے زمین مہیاکروایا،فنڈبھی الاٹ کیاجاچکاہے اوراب اس کی تعمیربھی شروع ہوچکی ہے ۔ ایم ایل اے موصوف نے کہاکہ میں اپنے علاقے کامسلسل دورہ کرعلاقے کی ضروریات کو پتہ لگاتاہوں ، اورپھران کی تکمیل کے لیے ہرممکن کوشش کرتاہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ سڑکیں اور پل پلیا بڑی تعدادمیں بنے، جن سے لوگوں کو آمدورفت میں آسانیاں میسرہوئیں۔ آج کے افتتاحی پروگرام میں وی آئی پی لیڈر دھوبی سونی، خوشی لال بھگت، ڈاکٹرذاکرحسین، وصی احمد، راحل انصاری، مولانامنظور عالم،مبین الدین،محمدامروزعالم، محمدغازی اشفاق، ڈاکٹرذاکرحسین، محمدوصی عالم، ابوعامر، محمدماہر، محمدناظم،
معراج عالم، محمدشکیل، محمدعالم، محمدمنظر، زاہدعلی، بلک یادو، عبدالغفارسمیت سیکڑوں مقامی لوگوں نے شرکت کی‌۔