پٹنہ میں بد معاش بے لگام ، نوجوان کا قتل کرنے کے بعد لاش ریلوے ٹریک پر پھینکا،سونا تاجر کو بھی ماری گولی

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 5 جولائی:راجدھانی پٹنہ سے اس وقت کی ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ جہاں بے قابو بائک سوار بدمعاشوں نے سوناتاجر کو گھر لوٹتے ہوئے گولی مار دی۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، اسے علاج کے لیے فوری طور پر نالندہ ضلع کے بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ابتدائی میڈیکل علاج کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے اعلیٰ مرکز ریفر کر دیا گیا ہے۔
واضح ہوکہ واقعہ بیلچھی تھانہ علاقہ کے کوراری گاو?ں کے پاس کی ہے۔ متاثرہ کے بھائی نے بتایا کہ بیلچھی تھانہ علاقہ کے بگھا ٹیلہا کے قریب اس کی بھائی راج نندنی جوئیلرس کی دکان بند کر کے بائک سے گھر شیخ پورہ ضلع کے بربیگھا جارہا تھا۔ اسی دوران واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔ زخمی نوجوان کی شناخت بربیگھا رہائشی اندردیو پرساد ورما کے 35 سالہ بیٹے راجیو ورما کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لوٹ پاٹ یا آپسی رنجش کا معاملہ دیکھتے ہوئے جانچ شروع کر دی ہے۔
دوسرا واقعہ بختیار پور تھانہ علاقہ کے کرنوتی گاؤں کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش ا?یا۔ جہاں سے 35 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہونے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں لوگ لاش کو دیکھنے پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے باڑھ سب ڈویزنل اسپتال بھیج کر مزید کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ پہلی نظر میں نوجوان کو کہیں سے لایا گیا اور یہاں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔