ڈوڈہ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا

تاثیر۱۱  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 11 جولائی:جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے  کے لیے لال درمن اور گادی کے  جنگلات میں سرچ آپریشن مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کو رات کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا تھا تاہم  جنگل میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے لیے صبح دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی دوپہر کے بعد  دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مختصر  فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تلاشی شروع کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی دہشت گرد کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ منگل کی شام سے علاقے میں تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔