تاثیر۲۵ جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) پٹنہ میں ریاستی کانگریس یوتھ ممبران کے ذریعہ قانون ساز اسمبلی کے محاصرے کے دوران ریاستی حکومت کی پولس اور انتظامیہ کے ذریعہ وحشیانہ سلوک کے خلاف آج 25 جولائی 2024 کو سہسرام پوسٹ آفس چوراہا پر روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر کنہیا سنگھ کی صدارت میں کانگریس کارکنوں کا ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں مرکزی حکومت اور نتیش حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ‘مردآباد’ کے نعرے بھی لگائے گئے ۔ احتجاج میں کنہیا سنگھ، پی سی سی ڈیلیگیٹ ڈاکٹر جاوید اختر، کانگریس کے سینئر لیڈر دھننجے مہتا، رادھا سنگھ، سہسرام نگر کانگریس صدر توفیق احمد مکرانی، منیش چوبے، طارق انور، یوتھ کانگریس روہتاس کے ضلع جنرل سکریٹری عطا الرحمان مکرانی، شیلیندرا گپتا تو خاص طور پر موجود تھے ہی ساتھ کثیر تعداد میں کانگریس کے دیگر عہدیداران و ممبران شامل تھے اور سبھی نے مزکورہ رویہ کی کڑی مذمت کی ہے ۔