کوآپریٹیو وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے پیکس اور ٹریڈ بورڈ کے صدر کے ساتھ کی میٹنگ

تاثیر۳      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ضلع کلکٹریٹ کمپلیکس میں واقع ڈی آر ڈی اے بلڈنگ میں وزیر تعاون ڈاکٹر پریم کمار کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی جسمیں بنیادی طور پر ضلع کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں موجودہ وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت ضلع کی ترقی کیلئے پوری طرح سے سنجیدہ ہے، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک سال قبل گزشتہ مالی سال میں 28 جنوری 2024 کو جب حکومت بنی تو انہوں نے 1 ارب 79 کروڑ 82 روپئے کی رقم دیکھی، پھر کابینہ کو منظوری کیلئے بھیج دی اور اسے منظور کرایا جو خاصی رقم ہے اب  روہتاس ضلع میں 16100 MT کے 13 گوداموں کے ساتھ بقیہ ایم ٹی گودام کے میں 16 گودام مزید بنائے جائینگے جسکا آج سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے ۔  پیکس ٹریڈ بورڈ کے زیر انتظام 55 رائس ملوں میں 51 افراد کام کرتے ہیں ۔  47 رائس ملوں کا انتخاب کر اسے بڑھاوا دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پیکس کو پورے بہار میں کمپیوٹرائز کیا جائیگا، کمپیوٹر اور اس کا تمام سامان مہیا کرایا جائیگا، زرعی روڈ میپ کی تیاری کا کام 2008 میں کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کو کم خرچ پر زیادہ فوائد فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ کسانوں کے مفاد میں کئی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں جسکا براہ راست فائدہ کسانوں کو ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کے ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے اسے مضبوط کرنے کے طریقے پر کام کیا جا رہا ہے ۔ موقع پر انچارج ڈی ایم چندر شیکھر پرساد سنگھ، کوآپریٹیو بینک کے چیئرمین رمیش چند چوبے، ضلع کوآپریٹیو آفیسر اروند پاسوان کے علاوہ کئی افسران، پی اے سی ایس کے صدر، ٹریڈ بورڈ کے صدر موجود تھے ۔