گاڑی چلانے والے چیف منسٹر بلاک ٹرانسپورٹ اسکیم سے زیادہ سے زیادہ ہوں مستفید : ڈی ٹی او

تاثیر۱۱  جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ضلع ٹرانسپورٹ افسر رام بابو نے روہتاس ضلع کے بلاکس اور دور دراز پنچایتوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر سے جوڑنے کے مقصد سے شروع کی گئی چیف منسٹر بلاک ٹرانسپورٹ اسکیم کے تعلق سے بس آپریٹروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اس دوران ڈی ٹی او نے وزیر اعلیٰ بلاک ٹرانسپورٹ اسکیم سے متعلق اور قواعد کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی ترغیب دی، انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت خود روزگار کیلئے بسوں کی خریداری کیلئے حکومت کی جانب سے 5 لاکھ روپئے کی گرانٹ رقم دینے کا انتظام ہے ۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق، قبولیت اور انتخاب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سکیم کیلئے منظور کی گئی 112 درخواستوں میں سے 73 افراد کو اس اسکیم سے مستفید ہونے کیلئے منتخب کیا گیا تھا لیکن اس میں ابھی تک صرف پانچ لوگوں نے اس اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے، اسلئے محکمہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے مستفید ہوں ۔