گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کانوکیشن تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے سابق صدر رام ناتھ کووند

 

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ملک کے سابق صدر محترم جناب رام ناتھ کووند گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار سہسرام کے ذریعہ منعقد ہونے والے آئندہ کانوکیشن تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہونگے، انھوں نے اسکی اجازت دیدی ہے، کل شام نئی دہلی میں انکی رہائش گاہ پر یونیورسٹی کے چانسلر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن گوپال نارائن سنگھ نے سابق صدر سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی، ان کی درخواست پر شری کووند نے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی منظوری بھی دیدی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل حکومت ہند کے اس وقت کے وزیر داخلہ جناب امیت شاہ اور وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے یونیورسٹی کے کانوکیشن کی تقریب میں شرکت کی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ سن 2024 کے کانوکیشن تقریب کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے لیکن ملک کے سابق صدر محترم جناب رام ناتھ کووند جی کی گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے کانوکیشن کی تقریب میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے جو فخر کی بات ہے ،