یوگی کابینہ نے یوپی ایگروٹیک پالیسی کو منظوری دی

تاثیر۲      جولائی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 02 جولائی: منگل کو لوک بھون میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کل 11 تجاویز کو منظوری دی گئی۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ اور پارلیمانی امور سریش کھنہ، وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی اور وزیر دھرم پال سنگھ نے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ یوپی ایگروٹیک پالیسی 2024 کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ کھنہ نے کہا کہ کابینہ نے صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایم ایس ایم ای اور ا?ئی ٹی پی او کے درمیان مفاہمت نامے کو بھی منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ خاص طور پر ایم ایس ایم ای کے لیے ہے۔