ابھیشیک بچن کاطلاق کے مسائل پر خاموشی تو ڑی

تاثیر  ۱۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،12 اگست:ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کے درمیان کافی عرصے سے علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایشوریہ رائے بچن نے ابھیشیک بچن کا گھر چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی ماں اور بیٹی کے ساتھ الگ رہ رہی ہیں۔ ابھیشیک بچن نے طلاق کے ان مسائل پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

ابھیشیک کی ایک جعلی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کی اور ایشوریہ کی طلاق کی تصدیق ہو گئی۔ جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو بہت سے لوگوں نے اسے اصلی سمجھا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ جعلی ہے۔ اب ابھیشیک نے انگلی میں انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی شادی شدہ ہیں۔

طلاق کی خبروں پر ابھیشیک نے کیا کہا: ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھا کر افواہوں پر ردعمل دیا۔ “میں ابھی تک شادی شدہ ہوں، میرے پاس ان افواہوں کے بارے میں آپ کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہ بہت بری بات ہے کہ یہ سب کچھ حد سے زیادہ اڑا دیا جا رہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو بھی کچھ خبریں بنانا ہوں گی۔ ٹھیک ہے، ہم مشہور شخصیات ہیں، تو ہمیں اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی کافی عرصے سے چرچا تھی۔ بہت سی خبریں تھیں کہ دونوں میں طلاق ہو چکی ہے، دونوں الگ الگ رہتے ہیں لیکن اپنی بیٹی کا خیال ساتھ رکھتے ہیں۔ ایشوریہ رائے نے اپنی بیٹی کے ساتھ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کی۔ ابھیشیک اپنے والدین کے ساتھ آئے تھے۔ اس کے بعد ان کے تعلقات میں دراڑ کو لے کر کافی چرچے ہوئے۔ یہ بھی کہا گیا کہ وہ الگ ہو گئے ہیں۔ لیکن اب ابھیشیک بچن نے واضح کر دیا ہے کہ یہ صرف افواہیں ہیں۔

ایشوریہ اور ابھیشیک کی شادی 2007 میں بڑے دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ ان کی شادی کو 17 سال ہوچکے ہیں اور ان کی ایک 12 سالہ بیٹی آرادھیا ہے۔ حال ہی میں ایشوریہ آرادھیا کے ساتھ ایئرپورٹ یا کسی تقریب میں نظر آتی ہیں، جب کہ ابھیشیک بچن اپنے والدین کے ساتھ نظر آتے ہیں، اسی وجہ سے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ لیکن اب انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایشوریہ اور ابھیشیک کے تعلقات میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ اس کے ساتھ ہی افواہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔