تاثیر ۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ ، 08 اگست: ارریہ کے کرسا کانٹا بلاک علاقے سیہوکر بہنے والی ندیوں میں شامل لوہندرا ندی میں طغیانی ہے۔ جس سے کافی تیزی سے سیلاب کا پانی گاوں علاقہ میں داخل کرنے لگا۔ سونامنی گوڈاو?ن وارڈ نمبر 03رہائشی سنجے پنڈت نے بتایا کہ پانی کے دبائو کی وجہ سے نیا ٹولہ سیکٹیاکی طرف سے سونامنی گوڈاو?ن کو آنے والی سڑک خراب ہوگئی۔ تباہ شدہ سڑکوں کی وجہ سے گاو?ں والوں کو ا?مدورفت میں کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔سڑک ٹوٹتے ہی گائو ں میں پانی داخل ہوگیا۔ گاو?ں والوں نے بتایا کہ سیلاب کا پانی وارڈ نمبر 03اور04 کے درجنوں گھروں میں داخل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گائوں والوں نے بتایا کہ بدھ کی دیر رات سے پانی کی رفتار ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگی۔ اسی دوران گائوں والیمنوج پنڈت ، ابھیشیک جھا ، اجیت ، روہت بھگت سمیت درجنوں لوگوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر 03 اور 04 میں درجنوں گھروں میںپانی داخل ہوگیا ہے۔ گائوں والوں کا کہنا ہے کہ کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ندی میں طغیانی کی وجہ سے کسانوں کے چہروں پر اداسی ہے۔