تاثیر ۲۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دوگھنٹے کا امتحان دن کے 12/بجے سے 2/بجے تک ہوگا:- ضلع پولس انتظامیہ۔
سنٹرل سلیکشن بورڈ (کانسٹیبل بھرتی)، بہار، پٹنہ (اشتہار نمبر 01/2023) کے تحت ‘کانسٹیبل’ کے عہدہ پر انتخاب کے لیے ارریہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر واقع کل 19/سینٹرز پر آئندہ 28/اگست کو تحریری امتحان لیا جائےگا، جن امتحان سینٹر پر امتحان ہوں گے ان میں +2 گرلز ہائی اسکول ارریہ، +2 مہاتما گاندھی میموریل ہائی اسکول ارریہ آر ایس ایس، +2 ہائی اسکول ارریہ، اسکاٹش پبلک اسکول رجوکھر ارریہ، موہنی دیوی میموریل اسکول ارریہ آر ایس ایس، الشمس ملیہ انٹر کالج زیرو مائل ارریہ، ایم ایل ڈی پی کے یادو ڈگری کالج ارریہ، آزاد اکیڈمی ارریہ، ارریہ کالج ارریہ، ارریہ پبلک اسکول وصی آباد ارریہ، الشمس ملیہ ڈگری کالج زیرو مائل ارریہ، ایم ایل ڈی پی کے یادو انٹر کالج ارریہ ، آدرش مڈل اسکول ارریہ آر ایس (ریلوے اسٹیشن)، آدرش مڈل اسکول ارریہ بازار ارریہ، اپ گریڈ مڈل اسکول جئے پرکاش نگر ارریہ، اسٹار گلوبل پبلک اسکول ارریہ، مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ، مہیلا کالج ارریہ اور آدرش مڈل اسکول ککڑوا ارریہ کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ تحریری امتحان 28.08.2024 کو ایک ہی شفٹ میں لیا جائے گا۔ امتحان کا دورانیہ 02 گھنٹے ہوگا۔ امتحان کا دورانیہ دوپہر 12:00 بجے سے 2:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے اور امیدواروں کی رپورٹنگ کا وقت صبح 9:30 بجے طے ہے۔