امریکہ میں اعزاز سے نوازے جائینگے ڈہری کے ڈاکٹر ایس بی پرساد،سون کلا کیندر نے دی مبارکباد

تاثیر  ۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع ڈہری سب ڈویژن کے معروف ڈاکٹر ایس بی پرساد نے صرف 2 منٹ 17 سیکنڈ میں ڈاکٹروں کا آن لائن امتحان مکمل کر عالمی ریکارڈ بنایا ہے ۔ ڈاکٹر ایس بی پرساد نے 30 منٹ کا سوال صرف 2 منٹ 17 سیکنڈ میں مکمل کر پوری قوم کو حیران کر دیا جسکے بعد ملک کے کونے کونے سے ڈاکٹر پرساد کو مبارکبادیاں موصول ہو رہی ہیں ۔ سون کلا کیندر کے ارکان نے بھی آج انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر ایس بی پرساد نے نہ صرف ڈہری بلکہ روہتاس بہار اور پورے ہندوستان کو فخر کرنے کا کام کیا ہے ۔ مبارکباد دینے والوں میں خصوصی طور پر سون کلا کیندر کے سرپرست راجیو رنجن سنہا، سکریٹری ستیندر گپتا، سنجئے گپتا، جئے پرکاش موریہ، پارس پرساد، راجیو سنگھ، جگنارائن پانڈے، مہیندر رام، منا راجک، موہن یادو، پردیپ کمار و دیگر کے نام شامل ہیں ۔