بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دھرم شالہ ٹی 20 میچ اب گوالیار میں کھیلا جائے گا

تاثیر  ۱۴   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 اگست: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ جو دھرم شالہ میں ہونا تھا اب گوالیار میں کھیلا جائے گا۔ بورڈ ا?ف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی ا?ئی) نے منگل کی رات مذکورہ بالا اعلان کیا۔بورڈ نے ایک ریلیز میں کہا کہ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈریسنگ روم میں تزئین و ا?رائش کے کام کی وجہ سے مقامات میں تبدیلی ضروری ہو گئی تھی۔یہ میچ جو اب بھی 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نو تعمیر شدہ سریمنت مادھوراو سندھیا کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔ سچن تیندولکر کے ذریعہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے کے بعد گوالیار میں یہ پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے ٹی- 20 کے مقامات کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تاریخیں وہی رہیں گی (بالترتیب 22 اور 25 جنوری)، پہلا میچ اب چنئی کے بجائے کولکاتا میں کھیلا جائے گا۔ چنئی کا ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم جو پہلے سیریز کے پہلے میچ کی میزبانی کرنے والا تھا دوسرے ٹی- 20 ا?ئی کی میزبانی کرے گا۔بی سی سی ا?ئی نے کہا، ’’کولکاتا پولیس کی جانب سے یوم جمہوریہ سے پہلے کے وعدوں اور ذمہ داریوں کے سلسلے میں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن سے درخواست کے بعد مقام کی تبدیلی ضروری ہوگئی تھی۔‘