تاثیر ۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی،09 اگست:آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت کم عمری کی شادی کو روکنے کے مقصد سے اگلے پانچ سالوں میں کلاس 11 سے پوسٹ گریجویشن تک تمام لڑکیوں کو وظیفہ فراہم کرے گی۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ نے نجوت موینا اسکیم 2024 کو منظوری دے دی ہے، جس کا اندازہ ہے کہ تقریباً 10 لاکھ لڑکیوں کو وظیفہ فراہم کرنے کے لیے پانچ سالوں میں 1500 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ آسام حکومت نے لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف لڑنے اور پوسٹ گریجویشن تک اپنی تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنانے کے لیے اس منفرد اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت میں پڑھنے والی تمام لڑکیوں کو ہر ماہ ایک ہزار روپے ملیں گے۔ ڈگری طلباء کے لیے 1,250 روپے ماہانہ اور پوسٹ گریجویٹ لڑکیوں کے لیے 2,500 روپے ماہانہ ہوں گے۔س کا مقصد بچوں کی شادی کو روکنا ہے۔
ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے ہم آسام میں بچپن کی شادی کو روکنا چاہتے ہیں اور لڑکیوں کی تعلیم کی ذمہ داری لینا چاہتے ہیں۔ یہ رقم ہر ماہ کی 11 تاریخ کو لڑکیوں کے کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔زیر اعلیٰ نے کہا کہ شادی شدہ لڑکی کو یہ فائدہ نہیں ملے گا۔ صرف وہی شادی شدہ لڑکیاں جو پی جی کورس کر رہی ہیں اس کا فائدہ اٹھا سکیں گی۔ سرما نے کہا کہ اس اسکیم کا واحد مقصد بچوں کی شادی کو روکنا ہے۔ تاکہ وہ مالی طور پر خود مختار ہو کر اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بہتر کام کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزراء، ایم ایل اے اور ایم پی کی بیٹیوں اور پرائیویٹ کالجوں میں پڑھنے والی لڑکیوں کے علاوہ تمام لڑکیوں کو اسکیم میں شامل کیا جائے گا چاہے ان کی معاشی حیثیت کچھ بھی ہو۔ جون اور جولائی میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کوئی رقم نہیں دی جائے گی۔ اسکالرشپ طلباء کے بینک کھاتوں میں سال میں 10 ماہ کے لیے جمع کرائی جائے گی۔