تقسیم کے دور کا سب سے بڑا ریل سیکونس عامر خان پروڈکشن کی ‘ لاہور 1947’ میں نظر آئے گا

تاثیر  ۸   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،08اگست(ایم ملک)آنے والی فلم “لاہور، 1947” ایک میگا پروجیکٹ ہے جس کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے ۔ عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں سنی دیول، راجکمار سنتوشی اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ شائقین فلم سے متعلق اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ، تو اب ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ فلم کا اختتام ٹرین کے سیکونس کے ساتھ ہونے جا رہا ہے ۔اس وقت لاہور 1947 کا ایک اہم سین شوٹ کیا جا رہا ہے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سین میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹرین کا سفر دکھایا گیا ہے ۔حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، “لاہور 1947 کی شوٹنگ کا اختتام تقسیم کے دوران ایک بڑے ٹرین سیکوئنس کے ساتھ کیا جائے گا، جس میں ایسے مناظر پیش کیے جائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ہوں گے ۔ فلم کا کلائمکس ایک ویژول ٹریٹ ہونے جا رہا ہے ، جس میں تقسیم کے دور کے ہنگاموں اور جذبات کی عکاسی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، اس سلسلے کو ایک بڑی کاسٹ اور عملے کے ساتھ شوٹ کیا جائے گا، تاکہ ناظرین نئے تجربے کو محسوس کرسکیں۔لاہور 1947 کی بات کریں تو عامر خان عامر خان پروڈکشن کے تحت پروڈیوسر کا کردار ادا کریں گے جب کہ راج کمار سنتوشی اس پروجیکٹ کی ہدایت کاری کریں گے ۔ جبکہ سنی دیول اور پریتی زنٹا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔