تاثیر ۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سپول(محمد ابوالمحاسن)جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ بہار کا ممتاز دینی ادارہ ہے ،جہاں ہمیشہ یہ کوشش کی جاتی ہے کہ طلبہ کو اچھے ماحول میں معیاری تعلیم دی جائے اور ان کی بہترین تربیت ہو۔ساتھ ہی ساتھ طلبہ کے رہنے سہنے اور قیام وطعام کا بھی نظام صاف ستھرا اور صحت بخش ہو۔اللہ کا شکر ہے کہ جدید ترین سہولیات بھی جامعہ میں دستیاب ہے ۔اسی سلسلہ میں روٹی پکانے کی مشین کا افتتاح عمل میں آیا۔ طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایک عرصہ سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ روٹی پکانے کی مشین دستیاب ہوجایے تاکہ کم وقت میں زیادہ روٹیاں تیار کی جا سکے۔مہتمم جامعہ قاری ظفر اقبال مدنی اورمعاون مہتمم مفتی محمد انصار قاسمی کی کوشش سے آج اس ضرورت کی تکمیل ہوئی۔ یہ باتیں مولانا ضیاء اللہ ضیاء رحمانی نے روٹی مشین کے افتتاح کے موقع پر کہیں۔اس موقع پر قرب وجوار سے آئے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ آپ کا لگاؤ تعلیمی اداروں سے مضبوط ہو،آپ کی فکر اسے پروان چڑھانے کی ہو،مدارس اور مکاتب کی اہمیت کوسمجھیں کیوں کہ مدارس نہ صرف تعلیم کے شعبے میں کام کرتے ہیں بلکہ دین وایمان کے تحفظ کا بھی فریضہ انجام دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جامعۃ القاسم صرف تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ یہ ایک تحریک کانام ہے۔ مفتی محمد انصار قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالٰی کی دی ہوئی نعمت پرشکر ادا کرنی چاہئیے اور نعمتوں کا شکریہ یہ ہے کہ غلط کاموں میں استعمال نہ کریں،مال ودولت بھی اللہ کی نعمت ہے اس کا حق یہ ہے کہ اپنی جائز ضرورت کے ساتھ رب کی رضامندی میں خرچ کریں ،ہماری یہ کوشش ہونی چاہیۓ کہ صالح معاشرہ کی تشکیل کیسے ہو،تعلیم ، ہنر ،خدمت خلق ،سماجی اورفلاحی کام ایک بہتر معاشرہ بنانے کے لئے بہت ضروری ہے ،جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ قیام سے ہی تعلیم کے ساتھ رفاہی کام بھی انجام دیتا ہے ،آج جامعۃ القاسم کے لیے خوشی کادن ہے کہ یہاں ایک اور نئی سہولت کا اضافہ ہوا۔اس موقع پر انہوں نے محسنین ومعاونین کا بھی دل سے شکریہ اداکیا، مولانا سالم احسن قاسمی نے کہا کہ جامعۃ القاسم ایک مثالی ادارہ ہے،جہاں تعلیم کے ساتھ عمدہ سہولیات دستیاب ہے ،بانی جامعہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا خواب بلند تھا۔ دعاء ہے کہ وہ شرمندہ تعبیر ہو ،متھلا ہاسپٹل کے ڈائریکٹر نسیم اقبال نے کہا ہم مدارس کی ترقی کی فکر کریں،جامعۃ القاسم ضلع سپول کانمائمدہ ادارہ ہے۔واضح رہے کہ قاری محمد عقیل جامعی کی تلاوت کے بعد آٹومیٹک مشین کا افتتاح عمل آیا۔اس پرمسرت موقع پر قرب وجوار کی سرکردہ شخصیات بھی موجود رہیں ۔انہون نے یہ بھی مشورہ دیاکہ دارالطعام کا کام جلد شروع کیا جائے ۔،شرکت کرنے والوں میں موبائل گیلری کےمالک آفتاب احمد ،مطیع احمد مکھیا مادھوپور،حافظ محب اللہ ،عقیل احمد خان،مولانا محمد انصار الحق ،فیروز چیئرمین ،مکھیا شمس الہدیٰ ،فیصل قیام،عبدالماجد،نورالہدی حافظ شمشیر ،نظیر احمد،محمدامتیاز،ابوبکر، ظفیراحمد،مولانا اکرم رحمانی ،ملانا مبارک وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ مفتی نہال احمد ندوی کی دعا پر مجلس اختتام کو پہنچی۔