تاثیر ۱۶ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،16 اگست:بالی ووڈ کی تین بڑی فلمیں 15 اگست کو ریلیز ہوئیں۔ ان میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی ‘استری2’، اکشے کمار، تاپسی پنو، وانی کپور کی ‘ کھیل کھیل میں’ اور جان ابراہم-شروری کی ‘ویدا’ شامل ہیں۔ ان تینوں میں سے ‘ استری-2’ نے پہلے دن کامیابی حاصل کی تھی لیکن اب ‘ ویدا’ اور ‘کھیل کھیل میں’ دونوں کی کمائی کا انکشاف انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا ہے۔
‘ویدا’ نے ریلیز کے پہلے دن ملک بھر میں 6.52 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم نے ہندی میں 6.5 کروڑ روپے کمائے، جب کہ فلم نے تامل اور تیلگو میں 50-50 لاکھ روپے کمائے۔ اس فلم کو نکھل اڈوانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویدا فلم کا بجٹ 60 کروڑ ہے۔ فلم نے پہلے دن اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ جان کی فلم نے باکس آفس پر اکشے کمار کی کھل کھیل میں سے بہتر شروعات کی ہے۔
کھیل کھیل میں باکس آفس کلیکشن
اکشے کمار، فردین خان اور تاپسی پنو اور وانی کپور کی کامیڈی فلم ‘ کھیل کھیل میں’ 15اگست کو ریلیز ہوئی ۔ مدثر عزیز کی ہدایت میں بنی اس فلم کو ویدا اور استری 2سے اچھی ٹکر ملی تھی ۔ انڈکسٹری ٹریکر سیکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق، ‘کھیل کھیل میں’ تینوں فلموں میں سب سے کم کمائی کرنے والی فلم تھی۔ فلم نے پہلے دن 5 کروڑ روپے کمائے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ فلم ویک اینڈ پر کتنی کمائی کرتی ہے۔