جتنی مشکل سے ہمیں آزادی ملی ہے ، اتنی ہی محنت سے اسے برقرار رکھنا بھی ضروری ہے: راج کشور سنگھ

تاثیر  ۱۶   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

روٹری کلب آف پٹنہ کنکر باغ میں یوم آزادی کا جشن
پٹنہ ، 16 اگست(پریس ریلیز ): روٹری کلب آف پٹنہ کنکر باغ نےدھوم دھام سے ملک کی 78 ویں یوم آزادی منایا۔ اس موقع پر کلب کے صدر روٹیرین راج کشور سنگھ نے پرچم کشائی کی ۔جتنی مشکل سے ہمیں آزادی ملی ہےاتنی ہی  محنت اور لگن کے ساتھ ہمیں اسے برقراررکھنا بھی ضروری ہے ۔  اس موقع پر کلب کے سابق صدر روٹرین ڈاکٹر دپتی سہائے نے اپنے خطاب میں ان سبھی مجاہد ین آزادی کو یاد کیا جنہوں نے انگریزوں سے آزادی دلانے کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک تبھی ترقی یافتہ ہو سکتا ہے جب ملک کا ہر ایک شخص اپنا مثبت تعاون دے اور اس کے لئے ہم سبھی کو منظم ہو نا ہو گا ۔پرچم کشائی کے بعد مرتیونجے پانڈے نے کئی قومی گیت پیش کئے۔ ا س موقع پر ڈویژن 3250 کے سابق سابق صدر روٹیرین ڈاکٹر راکیش پر ساد، کلب کہ چارٹر صدر روٹیرین راج کشور شریواستوٹ سابق صدر روٹرین ڈاکٹر شنکر ناتھ، روٹیرین سدھانشو پرکاش، روٹیرین ڈاکٹر دیاکر تیجسوی، سکریٹری رٹیرین گووند کمارڈ، روٹیرین آشیش کماروغیرہ موجود تھے ۔