جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے تیرتھ یاتریوں کا جھتہ وادی روانہ

تاثیر  ۹   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 9 اگست: جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی علی الصبح 390 سے زائد تیرتھ یاتریوں کا ایک تازہ جھتہ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع مقدس گھپا کے درشن کے لیے روانہ ہوا۔ حکام نے بتایا کہ 398 تیرتھ یاتریوں کا 42 واں جھتہ جمعہ کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس کی حفاظت میں 14 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوا۔
تمام تیرتھ یاتریوں نے گاندربل ضلع میں چھوٹے لیکن 14 کلومیٹر طویل بالتل راستے کا انتخاب کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک پانچ لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے مقدس گھپا کے درشن کر لیے ہیں۔ گزشتہ ماہ 29 جون کو شروع ہونے والی یاترا 19 اگست کو اختتام پذیر ہو گئی۔ جوں جوں یاترا اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے یاتریوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کی صبح 730 یاتری سرحدی ضلع پونچھ میں بوڑھا امرناتھ کے قدیم مندر کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ یہ یاترا 7 اگست کو شروع ہوئی اور 20 اگست کو اختتام پذیر ہو گی۔