جنگل میں بندھی امریکی خاتون کا معمہ حل ہوگیا

تاثیر  ۶   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،06 اگست:مہاراشٹرا کے جنگل میں درخت سے بندھی ہوئی امریکی خاتون کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ امریکی خاتون مہاراشٹرا کے ضلع سندھو درگ کے جنگل میں ایک درخت سے زنجیروں میں بندھی ہوئی ملی تھی، گزشتہ ماہ 27 جولائی کو ایک چرواہے نے جنگل میں خاتون کی چیخیں سنیں اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے خاتون کو ریسکیو کیا۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ اس نے 3 تالوں سے خود کو ہی زنجیروں سے باندھا تھا اور اس کام میں کوئی بھی ملوث نہیں پولیس کا بتانا ہیکہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں اور اس نے خود کو نقصان پہنچایا جب کہ جائے وقوعہ سے کچھ ہی دوری پر زینجروں میں لگے تالوں کی چابیاں بھی برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق خاتون نے دوران تفتیش یہ بھی بتایا کہ اس کا کوئی شوہر نہیں اورگھر والوں نے بھی خاتون سے رابطہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی اور نہ ہی خاتون نے یہ بتایا کہ وہ کتنے دنوں سے بندھی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کو علاج کیلئے مینٹل اسپتال بھیج دیا گیا ہے جب کہ خاتون کے بیگ سے ایک نوٹ بھی ملا جس میں لکھا ہوا تھا کہ سابق شوہر اسے درخت سے باندھتا تھا، خاتون کے بیگ سے پاسپورٹ اور زائد المعیاد ویزے کی کاپی بھی ملی۔