تاثیر ۸ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ایک ہزار سے کم قیمت والے موبائل سیگمینٹ میں جیو بھارت کی 50%حصہ داری
جیو بھارت ایک فیچر فون قیمت پر ملنے والا اسمارٹ فون ہے۔ مکیش انبانی
نئی دہلی، 8 اگست2024۔ جیو بھارت 4 جیموبائل ملک کے 2 جی اور 3 جیصارفین کے لیے ایک وردان کے طور پر آیا ہے۔ 2G اور 3G استعمال کرنے والے 1 کروڑ سے زیادہ صارفین جیو بھارت کے ذریعے 4G نیٹ ورک سے جڑے ہیں۔ جیو بھارت نے 1,000 روپے سے کم قیمت والے موبائل سیگمنٹ کا 50 فیصد حصہ حاصل کر لیا ہے۔ ریلائنس کی حال ہی میں جاری سالانہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
جیو بھارت موبائل کی وجہ سے، 2G اور 3G سے 4G پر جانے والے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملک میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے میں مدد کر رہی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ تقریباً 25 کروڑ صارفین اب بھی فیچر فون استعمال کر رہے ہیں۔
صص داروں کو لکھے ایک خط میں، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا، جیو بھارت فون کا آغاز ملک کی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی جانب ایک اور انقلابی قدم ہے۔ جیو بھارت فون ایک فیچر فون کی قیمت پر ملنے والا سمارٹ فون ہے، یہ 2 جی سے مبرہ بھارت کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔
جیو بھارت، جو ایک سال پہلے لانچ کیا گیا تھا، میں ایپس اور ڈیجیٹل خصوصیات جیسے یو پی آی، جیو سنیما اور جیو ٹی وی جیسے ایپ ڈیجیٹل سہولیات ہیں۔ یہ ایک انتہائی سستا ڈیوائس ہے جو صارفین کو اسمارٹ فون کی صلاحیتوں سے آراستہ کرتا ہے۔ یہ فوناعلی معیار اور سستی ڈیٹا بھی فراہم کرتا ہے۔ یہاں تک کہ جب پوری صنعت نے ٹیرف پلان کو مہنگا کر دیا تھا، جیو بھارت کے ٹیرف پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ جیو بھارت کو آج بھی 123 روپے سے ریچارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیرف کی شرح صنعت میں سب سے کم ہے۔