جی این ایس یو ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ نے پائیتھون پروگرامنگ کے استعمال،مشین لرننگ پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا کیا آغاز

تاثیر  ۵   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ )  پائتھون پروگرامنگ کا استعمال کرتے ہوئے مشین لرننگ پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک ہفتہ کا فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام آج محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار کے زیراہتمام شروع ہوا ۔ آج پروگرام کا افتتاح یونیورسٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر تروکرم نارائن سنگھ، امتحانات کے کنٹرولر ڈاکٹر کمار آلوک پرتاپ، اکیڈمک ڈائرکٹر سدیپ کمار سنگھ، آئی ٹی ڈین ڈاکٹر اروناوا ڈے نے مشترکہ طور پر شمع افروزی کر کیا، اسے FDPAICTE ٹریننگ اینڈ لرننگ ATAL اکیڈمی نے سپانسر کیا اور اس کا اہتمام فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی نے کیا ہے ۔ یہ پروگرام چھ روز تک جاری رہیگا ۔ آج کے پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اجئے کمار اور ڈاکٹر کنہیا لال امباستھا تھے ۔ آج ہونے والے پہلے سیشن میں پائتھون پروگرامنگ کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں اور دوسرے سیشن میں مشین لرننگ کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں، تمام شرکاء نے اس قسم کی معلومات سے بہت فائدہ اٹھایا ۔ قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں پچاس کے قریب شرکاء براہ راست تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ اس میں کل 10 سیشنز کا انعقاد کیا جائیگا۔ ان طلباء کیلئے ملک کے مختلف نامور اداروں سے ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت سے متعلق موضوعات پر لیکچر دینگے ۔ واضح ہو کہ جنوبی بہار صوبہ کی یہ پہلی نجی یونیورسٹی ہے جہاں اس قسم کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ۔ پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے چانسلر گوپال نارائن سنگھ، وائس چانسلر ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جگدیش سنگھ، سکریٹری گووند نارائن سنگھ، منیجنگ ڈائرکٹر تروکرم نارائن سنگھ اور بورڈ ممبر مونیکا سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ پروگرام کامیاب ہوگا۔ یقیناً یونیورسٹی اور بہار میں یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی ۔