خاتون کی لاش سوبھن پل کے قریب سڑک کنارے سے برآمد قتل کا اندیشہ

تاثیر  ۴   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے این ایچ 27 سڑک پر سوبھن پل کے قریب سڑک کنارے سے اتوار کو برآمد خاتون کی لاش کی شناخت کنسی گاؤں باشندہ  بسنت چوپال کی بیوی دیپو دیوی 45 سالہ کی شکل میں کی گئی ہے متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا قتل کر لاش کو دربھنگہ مظفرپور این ایچ 27 سڑک کے سوبھن پل کے قریب سڑک کنارے پھینک دیا گیا ہے وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے گاؤں کے وکاس مھتو کے ساتھ بائک پر بیٹھ کر شیو دھارا سے واپس اپنے گاؤں کنسی لوٹ رہی تھی کہ راستے پر سوبھن کے قریب سڑک حادثے کے بعد موت ہو گئی وہیں وکاس مھتو سڑک کنارے پل پر خاتون کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اس کے بعد کسی آٹو ڈرائیور نے خاتون کو شیو دھارا کے نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا جہاں ڈاکٹر نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا اس کے بعد ڈرائیور نے لاش کو واپس کنسی لا کر چھوڑ دیا متوفی کے اہل خانہ و مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون دیپو دیوی کے بیٹے روہت چوپال کی بائک سے ٹھوکر لگ کر دو ماہ قبل گاؤں کے ضعیف منوری مہتو 60 سالہ کا سڑک حادثے کے بعد شیو دھارا میں ایک نجی ہسپتال میں علاج چل رہا تھا سماجی سطح پر فیصلہ کے بعد زخمی ضعیف کے علاج کا خرچ دیپو دیوی دے رہی تھی اتوار کی صبح دیپو دیوی زخمی ضعیف کے بیٹے کنسی گاؤں باشندہ وکاس مھتو کے ساتھ علاج میں خرچ کا حساب کرنے کے لیے 67 ہزار روپے لے کر شیو دھارا اسپتال گئی تھی اس کے کچھ دیر بعد ہی پتہ چلا کہ خاتون دیپو دیوی کی لاش سوبھن چوک کے قریب پل کے پاس پھینکی ہوئی ہے گاؤں والے و متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ خاتون کا قتل کر اس کے پاس رکھا نقد 67 ہزار روپے جسم سے گہنا و موبائل کو غائب کر خاتون کی لاش کو پل پر چھوڑ کر ویکاس مھتو بائک سے فرار ہو گیا ہے ادھر آٹو ڈرائیور سوبھن گاؤں باشندہ شرون کمار نے کہا ہے کہ ہم دربھنگہ کی جانب جا رہے تھے کہ سوبھن پل پر بھیڑ نے آٹو روک کر ایک بائک سوار نوجوان نے کہا کہ ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اس خاتون کو شیو دھارا لے چلو میں اس کے کہنے پر شیو دھارا اسپتال گیا جہاں ڈاکٹر نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا اس کے بعد بائک سوار نے کہا کہ میرے ساتھ کنسی چل کر خاتون کو پہنچا دو میں کنسی گاؤں پہنچا تو بائک سوار بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر خاتون کی لاش کو چھوڑ کر بھاگ نکلا ادھر واقعہ کی اطلاع پر سمری تھانہ کے داروغہ پنکج رجک و جمعدار انیل تیواری متوفی کے گھر کنسی پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ادھر مشتعل مقامی لوگ خاتون کی لاش کو بیچ سڑک پر رکھ کر انتظامیہ سے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے متوفی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دیپو دیوی کے شوہر جب تک باہر سے  نہیں آتے لاش کو اٹھانے نہیں دیں گے مقامی لوگوں کی کوشش کے بعد خاتون کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے تھانہ صدر وریندر چودھری نے بتایا ہے کہ متوفی کے اہل خانہ سے موصول درخواست کی روشنی میں آگے کی کاروائی  کی جائے گی ادھر واقعہ کی اطلاع کے بعد دیپو دیوی کے گھر ماتم چھا گیا بیٹے روشن چوپال روہت کمار بیٹی رام دلاری، خوشبو کماری، کا رو رو کر برا حال ہے موت کی اطلاع کے بعد خاتون دیپو دیوی کے میکے والے بہادر پور تھانہ حلقہ کے سنووارا گاؤں سے کنسی پہنچ کر واقعہ کی جانکاری لے رہے تھے متوفی سیتا رام کہار کی بیٹی بتائی جاتی ہے دیپو دیوی کے شوہر بسنت چوپال ممبئی میں مزدوری کا کام کرتے ہیں بیوی کی اچانک موت کی اطلاع کے بعد گھر واپس لوٹ رہے ہیں