دنہاٹہ میں ایس یو سی آئی کی ہڑتال پر کشیدگی، پولیس کے ساتھ جھڑپ

تاثیر  ۱۶   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کوچ بہار، 16 اگست: آر جی کراسپتال معاملے کے خلاف منگل کو سوشلسٹ یونٹی سینٹر آف انڈیا (ایس یو سی آئی) کی طرف سے بلائی گئی 12 گھنٹے کی ہڑتال پر دنہاٹہ شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس دن جب ایس یو سی آئی کے رہنما اور کارکن مارچ کرنے نکلے تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ اس دوران پولس نے بند کے 25 حامیوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس یو سی آئی کے رہنما عزیز الحق نے اس کی شدید مذمت کی۔ عزیز الحق نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ریاست میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ عوام کے جمہوری حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔