راشٹریہ جنتا دل ضلع صدر کی قیادت میں سنگٹھن کو مضبوط اور مستحکم بنا نے کو لیکر اہم نشست کا انعقاد

تاثیر  ۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم ) راشٹریہ جنتا دل کے ضلع صدر چندر شیکھر یادو کی قیادت می بلاک صدر اور پنچایت صدر کی مضبوطی اور میشن 2025 کو لیکر ایک اہم نشست سبور  بلاک کے منریگا بھون کے نزدیک  منعقد ہوئی۔اس موقع پر راجد ضلع صدر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ائندہ 2025 میں غریبوں کی سرکار پڑھائی لکھائی دوائی والی سرکار بنے گی،انہوں نے کہا کہ جناب تیجسوی یادو کی قیادت میں بننے والی سرکار نوجوانوں کے لیے روزگار دینے کا نظم کرے گی اور بہار کو اسپیشل اسٹیٹ کا درجہ دلائے گی،کی بنیاد پر جو ریزرویشن کی حد 65 فیصد کی گئی ہے ہندوستانی ائین کی نویں فہرست میں درج کروائیں گے۔صدر نے نوجوانوں کو تیجسوی یادو کی قیادت میں بننے والی سرکار کے لیے کڑی محنت اور لگن سے کام کرنے کا مشورہ دیا۔بلاک دورہ کے پروگرام میں راجد ضلع خاتون سیل کی صدر سیما جیسوال بلاک صدر سمنت پرسا یادو سبور نگر پنچائت صدر محمد مختار  چندیری پنچایت صدر للن ٹھاکر لودی پور پنچائت صدر محمد حامد پر گھڑی پنچایت صدر رندھیر  پاسبان فتحپور پنچایت صدر کشور کمار سمیت دیگر پنچایتوں کے صدور موجود تھے۔