رام مندر کی تعمیر منزل نہیں پڑاؤ ہے، اسے مزید جاری رکھنا ہے: آدتیہ ناتھ

تاثیر  ۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ایودھیا، 7 اگست:حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی نے ایودھیا سیٹ گنوا دی ہے جسکے بعد پورے ملک میں بی جے پی کی فضیحت ہو رہی ہے مگر موقع ملنے پر بی جے پی رہنما رام مندر اور ایودھیا کا ذکر ضرور کرتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نیبدھ کو ایودھیا کے دگبر اکھاڑا پریشد میں پرمہمس رام چندر داس کی 21برسی پر ان کی مورتی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر ایک پڑاؤ ہے منزل نہیں بلکہ ایک سنگ میل ہے۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رکھنا ہے۔ سناتن دھرم کی طاقت ان مہمات کو نئی رفتار دیتی ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم سب دنیا کی تصویر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی معاشرہ تاریخ کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھتا تو اس کے روشن مستقبل کو بھی گرہن لگ جاتا ہے۔ سناتن دھرم پر آنے والے بحران کے لیے مل کر کام کرنے اور دوبارہ لڑنے کی ضرورت ہے۔ اس تحریک کو انہوں نے اپنی زندگی کا مشن بنایا۔ سنتوں کا عزم ایک آواز میں اکٹھا ہوا اور ایودھیا میں مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار ہوا۔ میں خوش قسمت ہوں کہ 21 سال بعد بھی مجھے ان کا مجسمہ نصب کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ گورکش پیٹھ اور دگمبر اکھاڑہ 1940 میں بنائے گئے تھے۔وہ کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔