ریلائنس فاؤنڈیشن ویاناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کی مدد کرے گا

تاثیر  ۶   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

وایناڈ کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ریلائنس فاونڈیشن پرعزم ہے۔ نیتا امبانی


ویاناڈ، 6 اگست 2024۔ریلائنس فاؤنڈیشن کیرالہ کے وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آیا ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس سانحے کا سامنا کرنے والے لوگوں کو طویل مدتی ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فاؤنڈیشن متاثرین کو فوری امداد کے لیے اشیائے خوردونوش، پھل، دودھ، خشک راشن، کچن کے برتن، پینے کا پانی، بنیادی حفظان صحت کی اشیاء، خیمے، بستر، سولر لالٹین اور ٹارچ فراہم کر رہی ہے۔


متاثرہ خاندانوں کو بیج، چارہ، آلات اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی زندگیاں دوبارہ پٹری پر آسکیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن بچوں کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کتابوں اور کھیلوں کے سامان سمیت تعلیمی مدد فراہم کرے گی۔ ریلائنس جیو نے بچاؤ کارکنوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کے ہموار کام کے لیے خصوصی ٹاور نصب کیے ہیں تاکہ مواصلات کو بہتر بنایا جا سکے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہموار کیا جا سکے۔ فاؤنڈیشن نفسیاتی سماجی صدمے سے متاثرہ افراد کو ماہرانہ مدد بھی فراہم کر رہی ہے۔


کیرالہ میں اس افسوسناک واقعے پر، ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن، نیتا امبانی نے کہا ’’ہمیں وایناڈ کے لوگوں کے مصائب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے بڑے نقصان سے دکھ ہوا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم تعزیت کرتے ہیں۔ ہر متاثرہ شخص اور خاندان کے ساتھ ہم اس مشکل وقت میں کیرالہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کمپنی کے بیان کے مطابق ریلائنس فاؤنڈیشن کی ٹیمیں امدادی سامان کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔ ریاستی حکام اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے۔ ہر کارروائی ریاست اور دیگر آفات سے نمٹنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ مدد بروقت پہنچ سکے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن طویل مدت میں وایناڈ کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔