تاثیر ۱۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ ١٢/اگست (محمد نعیم) ڈاکٹر مان سنگھ، ڈائریکٹر جنرل، ریلوے ہیلتھ سروسز، ریلوے بورڈ نے آج ساؤتھ ایسٹرن ریلوے سینٹرل اسپتال، گارڈن ریچ کا دورہ کیا اور ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کے سینٹرل اور ڈویژنل اسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مسٹر انیل کمار مشرا، جنرل منیجر، ساؤتھ ایسٹرن ریلوے، ڈاکٹر ایم رویندرن، پرنسپل ایگزیکٹو ڈائریکٹر (صحت) ریلوے بورڈ، ڈاکٹر انجنا ملہوترا، پرنسپل چیف میڈیکل ڈائریکٹر، پرنسپل ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سینئر ڈاکٹر اس دوران موجود تھے۔ مسٹر سنگھ نے سینٹرل ہاسپٹل گارڈن ریچ میں ایک نوزائیدہ نگہداشت یونٹ (NICU) کا افتتاح کیا، جو بیمار یا قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو چوبیس گھنٹے بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کرے گا۔ انہوں نے سنٹرل ہسپتال کے مختلف کلینکس اور وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب انفراسٹرکچر اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے طبی خدمات اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔