تاثیر ۴ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 04 اگست: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایکدردناک حادثہ پیش آیا جہاں 50 سال پرانے مکان کی دیوار گرنے سے 9 بچے ہلاک اور نصف درجن زخمی ہوگئے۔ جہاں مندر کے احاطے سے متصل ایک مکان کی دیوار اچانک گر گئی جس سے بچے ملبے تلے دب گئے۔ ساگر کے کلکٹر دیپک آریہ نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 8.30 بجے پیش آیا۔ دیوار بچوں پر گر گئی جس کے نتیجے میں 9 بچے جاں بحق اور 2 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو نے کہا کہ آج ساگر ضلع کے شاہ پور میں شدید بارش کی وجہ سے ایک خستہ حال مکان کی دیوار گرنے سے 9 معصوم بچوں کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمی بچوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ بھگوانسے دعا ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ معصوم بچوں کو کھونے والے خاندانوں سے میری گہری تعزیت ہے۔ حکومت کی جانب سے مرنے والے بچوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع سے ایک اور خبر میں جیپ کے ٹرک سے ٹکرانے سے دو خواتین مزدور ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی رات ضلع ہیڈکوارٹر سے 35 کلومیٹر دور سیونی-بلاگھاٹ روڈ کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایاکہ مزدور دھان کے پودے لگانیکے بعد دھرناکلا گاؤں میں اپنے گھر واپس آ رہے تھے، جب ان کی جیپ سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔