سلی گوڑی سے ارریہ آ رہے ٹرک میں غیر ملکی شراب برآمد

تاثیر  ۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کشن گنج، 03 اگست: ضلع کے ٹھاکر گنج بلاک کے تحت پواکھلی تھانہ علاقہ سے ایس ڈی پی او ٹھاکر گنج منگلیش کمار سنگھ کی قیادت میں ہفتہ کے روز پوکھلی تھانہ انچارج آشوتوش کمار مشرا نے اپنی ٹیم فورس کے ساتھ غیر ملکی شراب کی ایک کھیپ ضبط کی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس کو سلی گوڑی سے ارریہ آ رہے ایک ٹرک میں غیر ملکی شراب لے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کے بعد پولیس کی کارروائی میں غیر ملکی شراب برآمد ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پوکاکھلی تھانہ انچارج آشوتوش کمار مشرا نے بتایا کہ سنٹرل پرہیبیشن اینڈ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئیٹرک میں لدے پاور ٹرانسفرمر کے بنے تہہ خانہ کے اندر سے کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب کی کارٹن پولیس نے برآمد کی ہے۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی۔ کتنی شراب ہے، اس کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔