شانتی پرساد جین کالج پوسٹ گریجویٹ پولیٹیکل سائنس ڈپارٹمنٹ نے منایا انقلاب دیوس

تاثیر  ۸   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) شانتی پرساد جین کالج کے پوسٹ گریجویٹ پولیٹیکل سائنس ڈپارٹمنٹ میں آج مورخہ 8 اگست کو یومِ انقلاب منایا گیا ۔ اس موقع پر شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد علاءالدین انصاری عزیزی نے پروگرام کے افتتاح میں انقلاب کی اہمیت اور روایتی تاریخی ورثے کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے آغاز میں ’’انگریزوں نے ہندوستان چھوڑو‘‘ کے نعرے پر زور دیا، بابائے قوم مہاتما گاندھی، پنڈت نہرو، ڈاکٹر راجندر پرساد، نیتا جی سبھاش چندر بوس، شری بابو، انوگرہ بابو، قوم پرست مسلم رہنما عبدالقیوم انصاری، بابو جگجیون رام وغیرہ کی سیاسی خدمات اور قربانیوں کو خاص طور پر اجاگر کیا ۔ اس موقع پر شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر۔ انعام الحق، شعبہ فلسفہ کے صدر ڈاکٹر سودیش کمار، شعبہ کامرس کے صدر ڈاکٹر شیو کمار رویداس، پولیٹیکل سائنس ڈپارٹمنٹ کے مہمان معلم ڈاکٹر رنجے کمار ریڈی، ڈاکٹر سنگیتا کشواہا، ڈاکٹر گورو کمار، ڈاکٹر گورو پاسوان، ڈاکٹر اشوک، بڑا بابو اروند پانڈے، گریجویٹ پولیٹیکل سائنس کے روی رنجن، ستیم، آکرتی، امیت۔ سشیل وغیرہ طلباء و طالبات موجود تھے ۔ ڈاکٹر انعام الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہمارا اولین فرض ہے، اس سلسلے میں شعبہ سیاسیات کے چیئرمین اور مہمان استاد خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ڈاکٹر رنجیت کمار ریڈی نے اپنے خطاب میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔