تاثیر ۱۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 12 اگست: مغربی بنگال کے باگڈوگرا کے مونی ٹی گارڈن علاقے میں پیر کی صبح سڑک حادثے میں چھ کانوڑ یاتریوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ نیشنل ہائی وے نمبر 31 پر پیش آیا۔ یہ عقیدت مند بھگوان شنکر کا جلابھشیک کرنے کے لیے پیدل جنگل بابا مندر جا رہے تھے۔ راستے میں ایک بے قابو کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں کچھ اور لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شراون ماہ کا آخری سوموار ہونے کی وجہ سے بہار کے سوجاپور سے یاتریوں کو بابادھام لے جا رہی کار کے ڈرائیور کا اچانک کنٹرول ختم ہو گیا۔ اس کے بعد کار پیدل جا رہے کانوڑیوں کو ٹکر مار کر قریبی نالے میں جا گری۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ابھی تک کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔