شیخ حسینہ کے اقتدار چھوڑنے پر امریکہ میں بنگلہ دیشی شہریوں کا جشن

تاثیر  ۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن ،07اگست:شیخ حسینہ کے اقتدار چھوڑنے پر جہاں خود بنگلہ دیش میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی جشن منا رہے ہیں وہیں دنیا بھر میں مختلف ممالک میں سکونت پزیر بنگلہ دیشی شہریوں نے بھی جشن منایا ہے۔ امریکہ میں بھی مقیم بنگلادیشی شہریوں نے جشن منایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 6 اگست کو سیکڑوں بنگلہ دیشی شہریوں نے نیویارک کے مشہور علاقے ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوکر جشن منایا اور نعرے لگائے۔
اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، ٹائمز اسکوائر پر جمع ہونے والے افراد نے ہمیں انصاف چاہیے اور بنگلہ دیش آزاد ہوگا کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ملک میں ایک ماہ سے جاری پْرتشدد مظاہروں کے بعد پیر کواستعفی دے کر فرار ہوگئی تھیں۔