لوہیا وچار منچ اور امبیڈکر کلیان سنگھ نے نوکھا میں میں منایا منڈل دیوس

تاثیر  ۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 7 اگست 2024 کو روہتاس ضلع نوکھا بلاک کے نیل کمل ہال میں لوہیا وچار منچ و امبیڈکر کلیان سنگھ کی جانب سے منڈل ڈیوس منایا گیا جسکی صدارت ماہر تعلیم سوگریو پرساد سنگھ یادو نے کی اور پروگرام کی نظامت امبیڈکر کلیان سنگھ کے صدر اروند کمار چکرورتی نے کیا ۔ اس موقع پر لوہیا وچار منچ کے کنوینر سنجئے سنگھ نے کہا کہ مورخہ 7 اگست 1990 کو اس وقت کے وزیر اعظم بی پی منڈل نے مرکزی خدمات میں 27 فیصد ریزرویشن لاگو کرنے کا اعلان کیا تھا، جسمیں ابھی بہت کچھ لاگو ہونا باقی ہے، منڈل کمیشن کی تمام سفارشات پر عمل آوری سے ملک میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود ہوگی لیکن ایک سازش کے تحت او بی سی کو ریزرویشن پر غلبہ مل رہا ہے، اس پر متحد ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر خصوصی لوگوں میں پرمانند کشواہا، شیش ناتھ سنگھ یادو، کرشنا سنگھ، تیج پرتاپ سنگھ یادو، روی کمار، امیت کمار، ہنس راج کمار، وجئے جی، ٹپو کمار و دیگر موجود تھے ۔