تاثیر ۶ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 06 اگست:گوتم پلی تھانہ علاقہ میں منگل کی صبح ایک خاتون نے خود پر آتش گیر مادہ ڈال کر خود کو آگ لگا لی۔ وہ اپنے ایک سال کے بچے کو بھی ساتھ لے کر آئی تھی۔ خاندانی جھگڑے کے بعد انصاف کے لیے وزیر اعلیٰ سے ملنے جنتا درشن میں آئی تھی۔ پولیس نے جھلسنے والی خاتون کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس سینٹرل روینہ تیاگی نے بتایا کہ اناو ضلع کے پوروا تھانہ کے چھتاکھیڑا گاوں کی رہنے والی انجلی جاٹو اپنے ایک سال کے بیٹے کے ساتھ یہاں آئی تھی۔ وکرمادتیہ مارگ پر 19 بی ڈی چوراہے کے قریب، خاتون نے خود پر آتش گیر مادہ ڈالا اور خود کو آگ لگا لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے فوری طور پر علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی پی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون خاندانی مسائل سے دوچار تھی۔ اس وجہ سے اس نے یہاں آکر خود سوزی کی کوشش کی ۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔