ممبر اسمبلی کی موجودگی میں کانگریس کیمپ دفتر میں لوگوں نے پارٹی کی ممبر شپ لی

تاثیر  ۱۰   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم)کانگرس کیمپ دفتر میں اسمبلی بھاگلپور اجیت شرما کی موجودگی میں  لوگوں نے کانگرس پارٹی کی ممبرشپ لی۔ خواتین کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ممبرشپ  لینے  والوں  میں کرن دیوی جالا دیوی چمپا دیوی سیتا دیوی  سنیتا دیوی ونیتا دیوی منیکا کماری  آنند کمار ساہ وہاں کے نام قابل ذکر ہیں۔ ممبرآنند کمار نے کہا کہ سب کا ساتھ کانگریس کا ساتھ اسی پر ہم نے کانگرس پارٹی میں شامل ہونے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت میں مہنگائی بے روزگاری بدعنوانی حد پار کر چکی ہے۔ اب ہملوگوں کو کانگرس پارٹی سے ہی امید ہے اس پر روک لگائے گی۔ ممبر مونیکا کماری نے کہا کی کانگرس پارٹی کے دور اقتدار میں خواتین کی حفاظت پڑھائی لکھائی صحت مضبوط اور مستحکم کرنے پر ہمیشہ دور دیا گیا ہے۔ اب ہاتھ بدلے گا حالات اسی سوچ کے ساتھ میں نے پارٹی کی ممبر شپ لی۔سر پر ممبر اسمبلی اجیت شرما نے کہا کی اس پارٹی خواتین بود اور مستحکم کرنے پر آمادہ ہے سوچ کے ساتھ اج بڑی تعداد میں خواتین پارٹی سے جڑ رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ  مرکزی حکومت کے دور اقتدار میں کی دیش کی  حالت بہت خستہ ہو چکی ہے بدعنوانی مہنگائی بےروزگاری حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے جس پر صرف کانگرس پارٹی ہی روک لگا سکتی ہے۔لوگوں نے کانگرس پارٹی پر بھروسہ رکھ کر پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں مجھے امید ہے کہ یہ لوگ پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا کام کریں گے۔اس موقع پر نگر  صدر سعین انصاری کانگریسی لیٹر روندر  ناتھ یادو وغیرہ موجود تھے