مکھیا یونین کا مختلف مطالبات کو لیکر بلاک آفس پر دھرنا مظاہرہ

تاثیر  ۶   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ میں پانی کی قلت سمیت مختلف معاملوں کو لیکر منگل کے روز سے عوامی نمائندوں کا غیر معینہ مدت دھرنا مظاہرہ شروع ہو گیا مکھیا یونین کے صدر پپو چودھری کی صدارت و یونین کے سرپرست احمد علی تمنے کی نظامت میں ہوئے اجلاس سے مظاہرین نے پی ایچ آئی ڈی محکمہ کے خلاف غصہ کا اظہار کر کہا کہ ڈی ایم کے حکم کے باوجود پی ایچ آئی ڈی محکمہ بند پرے نلکوپوں کی مرمت نہیں کرا رہے ہیں سنہ پور ،راجو ، شنکر پور ، کٹکا ، نستہ سمیت مختلف پنچایتوں میں چانپا کل سوکھ جانے سے ہا ہا کار مچا ہے لوگ بڑی مشقت کر پانی کا انتظام کر پا رہے ہیں مادھو پور بستواڑہ مکھیا نمائندہ رام بابو ساہ نے کہا کہ پانی کی قلت جیسے مسائل کے حل کو لیکر افسران مایوس ہے اُنہوں نے منریگا محکمہ پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا عالم یہ ہے کہ كام شروع ہونے سے قبل ہی افسران کمیشن مانگتے ہیں منریگا جونیئر انجینیئر اُما شنکر اؤم جیتندر کمار و پی ٹی اے ویکاس کمار و شتروگھن شرما پر غیر قانونی وصولی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر رشوت دیئے پرکلن ایمبی نہیں بنایا جاتا ہے جو لوگ چڑھاوا دیتے ہیں انکا کام کاغذوں پر ہی ہو جاتاہے اُنھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کمیشن خوری کا عالم یہ ہے کہ منصوبہ کی 30 سے 35 فیصد رقم افسران کے چڑھاوا میں ہی خرچ ہو جاتی ہے جس سے کاموں کا معیار متاثر ہو رہاہے بلاک آفس کے کاموں پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریونیو ملازم بیچولیوں کے ذریعہ غیر قانونی وصولی کرتے ہیں داخل خارج و پریمارجن جیسے کاموں کے لیے بھی موٹی رقم کا مطالبہ کیا جاتاہے عوامی نمائندوں کی میٹینگ کے دوران بی ڈی او امرینڈ پنڈت بی پی آر او مدھو کانت پرساد نے مظاہرہ کی جگہ پر پہنچ کر مظاہرہ ختم کرنے کے لئے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پنچایت سمیتی کی بیٹھک میں شامل ہوں بی ڈی او کے درخواست کے باوجود عوامی نمائندوں نے ایک لفظ میں کہا کہ مطالبہ پورا نہیں ہونے تک مظاہرہ ختم نہیں ہو گا جسکے بعد افسران مظاہرہ کی جگہ سے خالی ہاتھ لوٹ گئے موقع پر مکھیا دنیش مہتو ، امرت کمار ، رمیش کمار ، تلسی پاسوان، لطیف الرحمن ، نٹھونی نداف شیو شنکر پرساد ، پون کمار کرن دنیش یادو ، رام بابو ساہ ، شہنواز بابر ، دیگر نے اجلاس سے خطاب کیا بعد میں پی ایچ آئی ڈی جونئیر انجینیئر پون کمار نے یقین دھانی کرائی کے زیادہ پانی کی قلت والے پنچایتوں میں بدھ کے روز مرمت کا کام شروع کیا جائے گا وہیں دوسری جانب مکھیا یونین نے بی ڈی او کو مطالبہ نامہ سونپا ہے کہ بدھ کے روز دھرنا مظاہرہ کے دوران منریگا پی او اپنے آفس کے سبھی ورکرز کے ساتھ مظاہرہ کی جگہ پہنچ کر منریگا کے متعلق مسئلہ پر گفتگو کی