مہاراشٹرا میں شہروں کے نام کی تبدیلی کا مقدمہ: عثمان آباد کی درخواست مسترد ، اورنگ آباد پر سماعت جاری

تاثیر  ۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اورنگ آباد ، 7 اگست: عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو رکھنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف،بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف بھی سپریم کورٹ میں دو عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ اورنگ آباد کا نہیں عثمان آباد کا نام تبدیل کے خلاف دائر کی گئی عرضی کو مسترد کر دیا گیا ہے، اورنگ آباد کی نہیں ، اس طرح کی معلومات ‘مہاراشٹرا تبدیلی نام مخالف ایکشن کمیٹی’ کی جانب سے عرضی گزار مشتاق احمد نے ایک پریس کانفرنس میں دی ہے۔اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کی عرضی کومسترد کر دیاگیا ہے، اس طرح کی افواہیں پھیلانے والی بعض خبروں کی اشاعت سے کنفیوڑن پیدا ہو گئی ہے ،اس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مشتاق احمد نے تاہم اس معاملے کی سماعت 9 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ مشتاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وشال گڑھ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کرائی جائے اور تشدد کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جائے۔لوک سبھا انتخابات میں مہاویکاس اگھاڑی کے 31 ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ کمیونٹی میں ناراضگی ہے کیونکہ مسلم اقلیتی برادری نے متفقہ ووٹ دینے کے باوجود ایک بھی مسلم امیدوار کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔ سماج میں بے اطمینانی ہے کیونکہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کوئی مسلم امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے شیو سینا ادھو ٹھاکرے کو 12 سیٹوں، کانگریس کو 12 سیٹوں، این سی پی شرد چندر پوار کی پارٹی کو 12 سیٹوں پر 36 سیٹوں پر مسلم امیدوار دینے کا مطالبہ کیا۔ اس الیکشن میں مہاوکاس اگھاڑی نے اقلیتی برادری کو مناسب نمائندگی نہیں دی ہے، مشتاق احمد نے خبردار کیا ہے کہ ‘مہاراشٹرا تبدیلی نام مخالف ایکشن کمیٹی’ مختلف کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر کانگریس کے مراٹھواڑہ صدر حماد چاؤس، الیاس کرمانی، نواب پٹیل، محسن احمد، سماج وادی پارٹی کے عبدالرؤف، منا بھائی، اشرف پٹھان وغیرہ موجود تھے۔