نالندہ میں سیلاب جیسی صورتحال ، سو ایکڑ پر کھڑی فصل برباد

تاثیر  ۴   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف ، 4 اگست:ہلسا سب ڈویڑن علاقہ کے لوکین ندی میں طغیانی کی وجہ سے نالندہ میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پانی کی سطح بڑھنے سے ندی کے کنارے پشتہ ٹوٹ گیا ہے جس سے تقریباً 100 مکانات پانی سے گھر گئے ہیں۔ ہلسا سب ڈویڑن علاقے میں 100 ایکڑ کھیتوں میں لگی دھان کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ سب ڈویڑنل اور ضلع انتظامیہ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
ہلسا سب ڈویڑن علاقہ کے گاو ں والوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے لوکین ندی میں طغیانی ایی ہے۔ ندی کا ڈیم بھی ٹوٹ گیا ہے اور کئی مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سیگاوں والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ا?بی وسائل کے جے ای سدھانشو کمار نے بتایا کہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر انتظامی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔