نوادہ ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے 6لوگوں کی موت پر وزیراعلیٰ کا اظہار غم

تاثیر  ۷   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 07 اگست: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج نوادہ ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے 06 لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلی نے مہلوکین کے پسماندگان کو چار،چار لاکھ روپے امداد کی رقم دینے کی ہدایت دیوزیر اعلیٰ نے آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے شخص کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور اس کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے عوام سے خراب موسم میں مکمل احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ خراب موسم کی صورت میں، اپنے آپ کو آسمانی بجلی سے بچانے کے لیے آفات مینجمنٹ محمہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ تجاویز پر عمل کریں۔ خراب موسم میں گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔