تاثیر ۱۲ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نیشنل سروس اسکیم نارائن انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز یونٹ گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار نے ڈرگ فری انڈیا مہم کے تحت ایک بیداری پروگرام “ترقی یافتہ ہندوستان کا منتر – ہندوستان منشیات استعمال سے ہونا چاہئے پاک” کا انعقاد کیا ۔ نشہ مکت بھارت ابھیان کا بنیادی مقصد نوجوانوں، خواتین اور کمیونٹی کی فعال شرکت کے ذریعہ عوام تک پہنچنا تھا، اسکے ساتھ ہی این ایس ایس نے پوری عوام سے درخواست کی اور کہا کہ یہ ملک اور سماج کے تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص نشہ کا شکار نہ ہو، ایک بہتر قوم کا تصور صرف صحت مند آبادی پر منحصر ہے ۔ یونیورسٹی نیشنل سروس اسکیم پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مینک کمار رائے نے طلباء کو منشیات سے پاک ہندوستان کا حلف دلایا ۔ پروگرام کے دوران بی ایس سی ایگریکلچر، بی ایس سی فشریز سائنس اور بی ایس سی کے طلباء نے منشیات سے متعلق پوسٹرس اور نعروں کے ذریعے عام لوگوں کو منشیات سے پاک ہونے کی اپیل کی، اس دوران وہاں موجود معززین نے رضاکاروں کے بنائے ہوئے پوسٹروں اور پینٹنگس کا معائنہ کیا ۔ نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر دھننجے تیواری نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔ پروگرام کے دوران ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اروند کمار سنگھ اور دیگر تدریسی تعلق سے لوگ موجود تھے ۔