تاثیر ۳۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 30 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو صبح 10 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اس موقع پر وزیر اعظم ملک کی سپریم کورٹ کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کریں گے۔ سپریم کورٹ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس میں ضلعی عدلیہ سے متعلق مسائل جیسے بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل،سب کیلئے مشترکہ عدالتیں، عدالتی تحفظ اور عدالتی بہبود، کیس مینجمنٹ اور عدالتی تربیت جیسے پانچ ورکنگ سیشن ہوں گے۔ ہندوستان کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج)، اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور بار کونسل کے صدر بھی اس افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گے۔